فنکار امن کے سفیران کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتاسکھویندر

بھارت میں بگڑے حالات بگولے کی مانند ہیں جو جلد بہتر ہوجائیں گے،،سکھویندر

بھارت میں بگڑے حالات بگولے کی مانند ہیں جو جلد بہتر ہوجائیں گے،،سکھویندر فوٹو: فائل

رب سے دعا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن ، محبت اور دوستی مستحکم ہو، فنکار تو امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ان کا سیاسی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ یہ بات بھارتی گلوکار سکھویندر نے ممبئی سے ٹیلیفون پر ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔


سکھویندر نے کہا کہ فنکار چاہے جس کسی مذہب یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو، پرستار صرف اس کے فن سے محبت کرتے ہیں۔استاد نصرت فتح علی خان ہوں یا شہنشاہ غزل مہدی حسن ، لتا منگیشکر یا محمد رفیع یا کشور جی رنگ ونسل ، مذہب اور سرحدوں کی پابندیوں سے آزاد پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں ۔ جہاں تک سیاست کی بات ہے تو یہ ہمارا کام ہی نہیں ۔ سکھویندر نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جو حالات بگڑ ے نظر آرہے ہیں۔

یہ سب ایک بگولے کی مانند ہے اور جلد ہی دوبارہ سے معاملات بہتر ہوجائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سکھویندر نے کہا کہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں، مگر مجھے سب سے زیادہ خوشی پاکستان آنے پر ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ میرے بزرگوں کی لاہور اور ننکانہ صاحب سے بڑی یادیں وابستہ ہیں خاص طور پر داتا کی نگری پر حاضری دینا سب سے بڑی تمنا ہے۔
Load Next Story