کراچی میں تھیٹر کے حالات بہتر ہوجائیں توکوئی باہر جاکر کام نہ کرےشکیل صدیقی

بھارتی پرموٹرزپاکستانی فنکاروں سےبےحد متاثر ہیں وہ پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں آکرکام کرنےکی دعوت دیتےہیں،شکیل صدیقی

بھارتی پرموٹرزپاکستانی فنکاروں سےبےحد متاثر ہیں وہ پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں آکرکام کرنےکی دعوت دیتےہیں،شکیل صدیقی فوٹو : فائل

کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹیج ڈرامے نہیں ہورہے تھیٹر کے حالات بہتر ہوجائیں کو کوئی فنکار ملک سے باہر جاکر کام نہ کرے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے '' ایکسپریس '' گفتگو کے دوران کیا ۔شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ بیشتر پاکستانی بھارت میں اگر کام کررہے ہیں تو اس کی وجہ کراچی میں تھیٹر نہ ہوناہے ۔

بھارتی پرموٹرز پاکستانی فنکاروں سے بے حد متاثر ہیں وہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں آکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستانی فنکاروں کو ہمیشہ بھارت میں عزت ملی وہاں کے فنکاروں نے بھرپور تعاون کیا ،حال ہی ہونے والے ہندو انتہا پسند شیوشینا کی پرتشدد کاروائی سے پاکستانی فنکاروںمیں بھی تشویش پائی جاتی ہے،جس کی وجہ سے اب بہت سے پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام کرنا نہیں چاہتے۔
Load Next Story