تھیٹر سے فنکار کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہےایوب کھوسو

کراچی میں فلموں کے بننے سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا جنم ملا ہے اچھی فلم بن رہی ہیں، ایوب کھوسو

کراچی میں فلموں کے بننے سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا جنم ملا ہے اچھی فلم بن رہی ہیں، ایوب کھوسو فوٹو : فائل

اداکار ایوب کھوسو پہلی مرتبہ کراچی میں تھیٹر میں کام کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نے تھیٹر نہیں کیا لیکن سینئر ڈائریکٹر اقبال لطیف نے مجھے اپنے ڈرامے''چراغ بالی'' میں کام کرنے کا کہا جب انھوں نے اس کھیل میں میرے کردار کے بارے میں بتایا تو مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے فوری طور پر یہ کردار قبول کرلیا۔


یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،ایوب کھوسونے کہ تھیسٹر سے فنکار کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے میرا یہ تجربہ کیسا ہوگا ،اس کافیصلہ تو ڈرامہ دیکھنے آنے والے کریں گے،انھوں نے کہا کراچی کی بہت سی ڈرامہ سیریلیز میں میں نے کام کیا بہت اچھے کردار ادا کرنے کا موقع ملا گو کہ میری شناخت کوئٹہ ٹیلی ویژن کے ڈرامے ہیں لیکن مجھے تمام شہروں میں کام کرکے عزت ملی کراچی میں مجھے بہت زیادہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ سب ہی بہت اچھے دوست ہیں ان سب کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں،کراچی میں فلموں کے بننے سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا جنم ملا ہے اچھی فلم بن رہی ہیں مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی۔
Load Next Story