عامر خان اور فلپائنی باکسر مینی پاکیو 9 اپریل کو امریکا میں مد مقابل ہوں گے
عامر خان اور مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کی تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی سپر اسٹار مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کے لئے 9 اپریل کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور مینی پاکیو کے درمیان مقابلہ 9 اپریل کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گا۔ معاہدے کے لئے دونوں باکسرز کے درمیان تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے امریکی باکسر فلائد مے ویدر فیلڈ کو مقابلے کا چیلنج کیا تھا تاہم انھوں نے عامر خان کا چیلنج قبول نہیں کیا جس کے بعد عامر خان نے فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ کے لئے رابطے شروع کئے اور بالآخر دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔