دبنگ خان کی والدہ بھی پاکستانی ڈراموں کی بڑی مداح نکلیں
میری والدہ پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں، بالی ووڈ اسٹار
بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے باوجود پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھے جاتے ہیں جس کے سحر میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی مبتلا ہیں جب کہ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی والدہ کو پاکستانی ڈراموں کی سب سے بڑی مداح قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ استاد غلام علی کا کنسرٹ نہ کرنے میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ ہمیں بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اسی لیے ہمیں ایسے پروگرامات کو سراہنا چاہیے۔
سلمان خان نے کہا کہ بھارت میں دیکھے جانے والے پاکستانی ڈراموں کو سب شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ میری والدہ بھی ان ڈراموں کو پسند کرتی ہیں اسی لیے فن کو سراہا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں جس کے بعد ان کا ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا جب کہ اب استاد غلام علی نے بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔