نادیہ خان نے میرے ساتھ جو کیامعاف کرچکی ہوںنور
وہ اچھی دوست ہیں،انھیں دوسروں کی نجی زندگی میں بھی مداخلت نہیں کرنی چاہیے
اداکارہ نور نے کہا ہے کہ مارننگ شو باقاعدہ ایک شعبہ کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اس میں مقابلے کی فضا ہے۔
عوام کے پاس انتخاب کرنے کے لیے درجنوں چوائس ہیں، نادیہ خان نے میرے ساتھ ماضی میں جو کیا میں انھیں معاف کرچکی ہوں، وہ میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن انھیں اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ جب وہ اپنے ذاتی معاملات پر صحافیوں کے سوالات پسند نہیں کرتیں تو انھیں دوسروں کی نجی زندگی میں بھی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادیہ نے بے شک میرے نجی ازدواجی زندگی کے معاملہ کو ٹی وی چینل پر نشر کرکے غلط کیا لیکن میرے دل میں ان کے لیے کوئی گلہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 2010 میں جن دنوں نادیہ خان دبئی سے شو کرتی تھیں انھوں نے اداکارہ نور اور ان کے سابق شوہر وکرم کو ایک شو میں مدعو کیا تھا، دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ نور کا اپنے شوہر وکرم سے جھگڑا ہو گیا اور نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی تھی ، بظاہر نادیہ خان نے انھیں روکنے کی کوشش کی مگر ساتھ ہی اس جھگڑہ کو اپنے مارننگ شو پر بھی نشر کیا جس کے بعددبئی میں ان کے پروگرام کرنے پر مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔