ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرادی

ایم کیوایم قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گی جب کہ تیسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی سے استعفے واپس لیے جائیں گے

ایم کیوایم قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گی جب کہ تیسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی سے استعفے واپس لیے جائیں گے۔

ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سے دیئے جانے والے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیئے گئے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ ایم کیوایم کے وفد نے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کے نام درخواست جمع کرائی جسے قومی اسمبلی سیکٹریٹ کے افسران نے وصول کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کے 2 اراکین خالد مقبول صدیقی اور آصف حسنین ملک سے باہر ہیں جس کے باعث ان کے استعفے واپس لیے جانے کی درخواست جمع نہیں کرائی جاسکی۔


واضح رہےکہ ایم کیوایم اور حکومت کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد متحدہ نے پہلے مرحلے میں سینیٹ سے استعفے واپس لے لیے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے واپس لے کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی جائے گی اور تیسرے مرحلے میں ایم کیوایم سندھ اسمبلی سے استعفے واپس لے گی۔

 
Load Next Story