کچرے دان سے ملنے والے پرانے اولمپکس میڈلز 5 ماہ بعد بھی پولیس کیلیے دردسر
1948 لندن گیمز اور 1952 کے ہیلنسکی گیمز سے متعلق میڈلز میلبورن میں واقع ایک گھرکے باہرکچرے دان سے ملے تھے
ISLAMABAD:
میلبورن میں ایک گھر کے باہر کچرے دان سے ملنے والے اولمپکس میڈلز5 ماہ بعد بھی پولیس کیلیے دردسر بنے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 1948 لندن گیمز اور 1952 کے ہیلنسکی گیمز سے متعلق میڈلز میلبورن میں واقع ایک گھرکے باہرکچرے دان سے ملے تھے، سینئر کانسٹیبل ڈیمین بومین نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک کوئی فرد ان کیلیے سامنے نہیں آیا، میڈلز نسل درنسل منتقل ہوئے یا کسی دوسرے ملک سے یہاں پہنچے، ابھی یہ واضح نہیں، اسی طرح اس مرحلے پر ہم ان کا تعلق آسٹریلوی ایتھلیٹس سے بھی نہیں جوڑسکتے، ہم ان تمغوں کومالکان کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔