لاہور سے کروڑوں روپے کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو 170 گرام سونا برآمد کیا گیا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بیرو ن ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے 2 کلو 170 گرام سونا برآمد ہوا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم رائے عمر کروڑوں روپے مالیت کا سونا شارجہ اسمگل کرنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story