عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم اسپتال بنانے کا اعلان
موجودہ نظام میں اسپتالوں کو درست نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں جزا اور سزا کا کوئی قانون نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
JACOBABAD:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور اور پشاور کے بعد اب کراچی میں شوکت خانم اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور کے شوکت خانم میموریل اسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کا اسپتال آئندہ 50 روز میں کام شروع کردے گا تاہم اس میں جدید آلات کے لئے مزید 80 کروڑ روپے درکار ہیں جس کے بعد اگلے مرحلے میں کراچی میں شوکت خانم اسپتال قائم کیا جائے گا۔
عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم میموریل اسپتال کے قیام کے لئے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، طلبا اور میڈیا سے وابستہ اہم شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد کریں تاکہ وہاں بھی غریبوں کو مفت علاج کی سہولیات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں سب سے زیادہ عزت ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی ہوتی ہے لیکن موجودہ نظام میں اسپتالوں کو درست نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں جزا اور سزا کا کوئی قانون نہیں، جو ڈاکٹر اچھا کام کرتا ہے اسے جزا اور جو نہیں کرتا اسے سزا ملنی چاہیئے، باہر سے آکر کوئی ہمارا نظام درست نہیں کرے گا ہمیں خود قدم اٹھانا ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کے حوالے سے کہا کہ صوبے میں اسپتالوں سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کریں گے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب کہ ہم نے قانون کے مطابق ایکٹ پاس کیا ہے اور اصلاحات پر عمل شروع کرنے والے تھے لیکن راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تاہم صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ڈاکٹروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور عوام سے وعدہ کیا ہے کہ جنہیں پورا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، صوبے کے اسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے اس لیے ہمیں سرکاری اسپتال درست کرنے ہیں جس کے لئے کئی ڈاکٹرز ہمارے ساتھ ہیں اور جو عدالت گئے ہیں ان کے خلاف عدالت جائیں گے تاہم ڈاکٹروں سے لڑائی نہیں چاہتا اور ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔