وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے سامنے کتا آنے پر ایئرپورٹ مینیجر معطل
مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے ہیلی کاپٹر کے سامنے کتا آنے پر ایئرپورٹ منیجربہاولپورکو معطل کردیا
وزیراعظم نوازشریف کے دورہ لودھراں کے موقع پر ایک کتا اچانک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے سامنے آ گیا جس کا نتیجہ ایئرپورٹ منیجر کو معطلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جب گزشتہ روز بہاولپور ایئرپورٹ سے لودھراں کے لئے روانہ ہونے لگے تو ان کے ہیلی کاپٹر کے سامنے اچانک کتا آگیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو روک دیا گیا اور کتے کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے ہیلی کاپٹر نے لودھراں کے لئے اڑان بھری۔
وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر بوا بازی کو انکوائری کا حکم دیا کہ رن وے پر کتا کہاں سے اور کیسے آیا جس پر مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے ایکشن لیتے ہوئے ایئرپورٹ منیجر بہاولپور غظنفر شاہ کو معطل کرتے ہوئے جانوروں کے ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کے لئے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔