کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 8 مقدمات فوجی عدالتوں کومنتقل

منتقل کئے گئے مقدمات میں شاہ لطیف حملہ ،سی آئی ڈی حملہ اورسرجانی ٹاون اسلحہ کیس شامل ہے

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمات کی منتقلی کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے وفاقی حکومت کی سفارش پر8 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے تمام مقدمات میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے، جن میں جسٹس مقبول باقرحملہ، شاہ لطیف پولیس مقابلہ، سی آئی ڈی حملہ اور سرجانی ٹاون اسلحہ کیس شامل ہیں۔ ان مقدمات میں معصوم باللہ، محمد معاویہ، یاسرعرفات، قاسم طوری، عابدعلی، محمد دانش عرف طلحہ، سعادت حسین عرف عابد اور یاسین عرف حکیم ملوث ہیں۔
Load Next Story