وزیراعلیٰ پنجاب کا سانحہ سندر فیکٹری کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان
جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ، شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار فی کس ادا کیے جائیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ سندر فیکٹری میں متاثر ہونے والے افراد کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پیش آنے والے سندر فیکٹری کے حادثے میں متاثر ہونے والے افراد اور ان کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے 3 روز قبل لاہور میں سندر فیکٹری کی 4 منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی جب کہ امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں اور ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔