ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی معاملات پر غور کیاگیا، ترجمان سندھ رینجرز
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، کمشنر حیدرآباد، کمشنر میر پورخاص، رینجرز سیکٹر کمانڈرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی حیدر آباد اور ڈی آئی جی میر پور خاص نے بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔