پاکستانی دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے تیسرے بڑے انویسٹر

صرف 9ماہ کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 1.4ارب ڈالر کی پراپرٹی خرید کر اپنا نام ٹاپ تھری پرچیزر میں شامل کرا لیا

دبئی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں پہلا نمبر برطانوی شہریوں کا جبکہ دوسرا نمبر بھارتیوں کا ہے۔فوٹو: فائل

پاکستان ایک طرف توآئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے قرض گیری کیلیے جھولی پھیلائے ہوئے ہے تو دوسری جانب پاکستانی شہری ملک سے باہر اربوں ڈالرکی زمینوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔


صرف 9ماہ کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 1.4ارب ڈالر کی پراپرٹی خرید کر اپنا نام ٹاپ تھری پرچیزر میں شامل کرا لیا۔ صرف جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستانی شہریوں نے دبئی میں 46 کروڑ ڈالر کی زمین، فلیٹ، گھر اور دکانیں خریدی جبکہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 6ارب ڈالر کے قریب جائیدادیں بنائیں، دبئی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں پہلا نمبر برطانوی شہریوں کا جبکہ دوسرا نمبر بھارتیوں کا ہے۔
Load Next Story