وفاقی حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم روزگار پروگرام کے تحت 7 لاکھ افراد کو روز گار فراہم کیا جائے گا، ذرائع (ن) لیگ

وزیراعظم نواز شریف نے اس تجویز پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، جلد کمیٹی قائم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

حکمراں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی روزگار پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکمران لیگ کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد کیا ہے۔


''وزیراعظم عوامی روزگار پروگرام'' لوگوں کو روزگار فراہم کے لیے سب سے بڑا پیکیج ہوگا۔جس سے کم و بیش 5 سے 7 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکمران لیگ کی مرکزی قیادت نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ کسان پیکیج، توانائی منصوبوں کے بعد اب عوام کے دیرینہ مسئلے روزگار کی فراہمی کے لیے کوئی بڑا پیکیج دیا جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس تجویز پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور اس پیکیج کی تیاری کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں جلد ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ،چاروں صوبائی، گلگت بلتستان حکومتوں کے نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
Load Next Story