دیر لوئر بیکری میں آگ لگنے سے 5 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والے پانچوں مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا

جاں بحق ہونے والے پانچوں مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا. فوٹو: فائل

خال بازار میں واقع بیکری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے خال بازار میں واقع ایک بیکری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں بیکری کے اندر سوئے ہوئے 5 مزدور بے ہوش ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر تمام مزدوروں کو باہر نکالا جنھیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں پانچوں مزدور دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جن کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
Load Next Story