پارلیمنٹ عوام اور کسان دشمن ہے اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسترد شدہ ووٹ پر تحریر
پارلیمنٹ سے ناراض رکن نے اپنے ووٹ پر یہ بھی تحریر کیا کہ ملک دشمن پارلیمنٹ کو ووٹ دینا جرم ہے۔
پارلیمنٹ کی کارکردگی سے جہاں عوام مایوس ہیں وہیں اب ایوان کے اندر سے بھی اس کا برملا اظہارکیا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے ووٹ پر اپنے غصے کا اظہار ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپکر کے انتخاب کے لئے 300 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے ایک ووٹ کو مسترد کردیا گیا۔ مسترد شدہ ووٹ پر پارلیمنٹ کی کارکردگی سے مایوس رکن کی جانب سے سرخ سیاہی سے تحریرکیا گیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ملک دشمن عوام دشمن اور کسان دشمن ہے اس لئے اسے ووٹ دینا جرم ہے۔ ووٹ پر سرخ سیاہی سے کراس کا نشان بھی بنایا گیا تھا جو رکن کی مایوسی ظاہرکرتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکے انتخاب کے لئے 300 ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں سے ن لیگ کے نامزدامیدوار سردار ایاز صادق 268 ووٹ حاصل کرکے قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شفقت محمود صرف 31 ووٹ حاصل کرسکے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3d3d50_dump-vote-in-na_news