حکومت نے قرضے لے لیکر عوام کو غلام بنا دیا ہے عمران خان
جس سے بھی قرض لیں گے تو وہ آپ پر اپنی شرائط لاگو کرے گا، عمران خان
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے قرضے لے لے کر عوام کو غلام بنا دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان علامہ اقبال کا ایک دیرینہ خواب تھا لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر سے قرض لے لے کر ہم نے پاکستانی قوم کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جس سے بھی قرض لیں گے تو وہ آپ پر اپنی شرائط لاگو کرے گا۔ ہمارا جو کردار تھا وہ ہم نے ادا کیا اور کر رہے ہیں۔
قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایاز صادق آج پھر ایک بار اسپیکر منتخب ہو جائیں گے، وہ اخلاقی طور پر بہت اچھے انسان ہیں، تمام لوگوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بھی ان کا برتاؤ ٹھیک رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے میری اپیل ہے کہ وہ اس اسمبلی کے ستحقاق کو مجروح ہونے سے بچائیں کیونکہ حکومت نے اسمبلی کو بے معنی کردیا ہے، ملک کے تمام بڑے فیصلے ایوان کے باہر ہوتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ ایاز صادق صاحب منتخب ہونے کے بعد ثابت کریں کہ عوام نے جن نمائندوں کو منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے وہ واقعی کوئی مقصد رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق رضا ربانی سے سیکھیں کہ وہ کس طرح سے ایوان کو چلا رہے ہیں تاکہ اسمبلی کا وقار دوبارہ بحال ہو سکے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3d3030_imran-khan-at-na_news