جب تک پرستار چاہیں گے شوبزمیں کام کرتی رہوں گیمیگھا
انڈسٹری میں لوگ ٹانگیں کھینچنے کے بجائے کام پرتوجہ دیتے تویہ حالات پیدا نہ ہوتے، میگھا
اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبزمیں کام کرتی رہوں گی ، اگر انڈسٹری میں موجود لوگ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیتے تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔
میگھا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کچھ لوگوں کو بیان بازی کا شوق ہوتا ہے اس لیے وہ کسی نہ کسی کی طرف اپنی توپوں کا رخ کیے رکھتے ہیں ۔ اگر یہ لوگ اپنے کام کی طرف توجہ دیتے تو انڈسٹری زوال کی طرف جانے کے بجائے عروج کی جانب گامزن ہوتی۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے معیاری کام کی وجہ سے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور جب تک میرے پرستارچاہیں گے میں شوبز میں کام کرتی رہوں گی۔