یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرہوجائینگے

اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا

اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا:فوٹو: فائل

یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے؟ یہ دعویٰ غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کیا۔


یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے،ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے خوش نہیں،سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور لائف لائن دی گئی۔

اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے خاصے بے چین تھے اور کئی بیانات میں اس حوالے سے خواہش بھی ظاہر کی،قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے اسکواڈ میں واپس آئے، اب انگلینڈ سے سیریز کے بعد ازخود کھیل کو چھوڑیں گے،البتہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیںگے۔
Load Next Story