بھارت کا میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

4 ہزار کلومیٹرتک مار کرسکنے والا جوہری میزائل چین کیخلاف ڈیٹرنس ہے، بھارتی میڈیا

4 ہزار کلومیٹرتک مار کرسکنے والا جوہری میزائل چین کیخلاف ڈیٹرنس ہے، بھارتی میڈیا:فوٹو : فائل

بھارت نے ایٹمی ہتھیار لے جانے اور چار ہزار کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکنے کی صلاحیت والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی فور کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی حکام کاکہناہے کہ میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پرکیاگیا اور یہ اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا،بھارتی حکام کے مطابق یہ میزائل کمپیوٹر سسٹم سے لیس ہے اوردوران پروازخودکاررہنمائی اور اپنی سمت درست کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

بھارت اگنی فائیو کا تجربہ جنوری،فروری میں کریگا جس کی رینج 5 ہزارکلومیٹر ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی فور اور اگنی فائیو چین کے خلاف ڈیٹرنس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔
Load Next Story