پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان اب بھی روشن ہے بھارتی میڈیا

بی سی سی آئی نے سیریز دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بی سی سی آئی نے سیریز دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ۔ فوٹو:فائل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے رواں سال دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات اب بھی روشن ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے منوہر پرامید ہیں تاہم سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی اور یہ سیریز دبئی میں ہونا تھی جس پر بی سی سی آئی نے سیریز کو دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ سیریز سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ بھی دونوں کرکٹ بورڈز کو برابر ملے گا۔


پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدہ کے تحت دونوں ٹیموں کو دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی تاہم پاک بھارت سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے 2 پروپوزل تیار کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی صورت میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے یا 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے پراعتماد ہیں لیکن انہوں نے سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے.
Load Next Story