پائیدارامن یقینی بنانے کے لیے بہتر گورننس کی ضرورت ہےسربراہ پاک فوج
شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں قوم کی حمایت حاصل ہے،جنرل راحیل شریف
ISLAMABAD:
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں قوم کی حمایت حاصل ہے تاہم عوامی حمایت کے ساتھ مناسب گورننس کی بھی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی داخلی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر پیشرفت اور آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے نقل مكانی كرنے والے افراد كی جلد واپسی اور ان علاقوں میں ترقیاتی كاموں كی راہ میں حائل ركاوٹوں كو دور كرنے كے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں كی بحالی پر زور دیا جب کہ اس موقع پر عسكری قیادت كا كہنا تھا كہ یہ معاملات اگر بروقت نہ دیكھے اور حل كیے گئے تو یہ آپریشنز كے نتائج پر اثرانداز ہوسكتے ہیں اور ان سے آپریشنز كے مثبت اثرات متاثر ہوسكتے ہیں۔
کور کمانڈرکانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام نے دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لیے ہونے والے فوجی آپریشنز كی بھرپور حمایت كی ہے، اس كے ساتھ ساتھ آپریشنز كے دوررس فوائد، مطلوبہ نتائج كے حصول اور ملک بھر میں دیرپا امن كے لیے اسی مناسبت سے بہتر گورننس كی بھی ضرورت ہے۔
واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3d8i01_core-commandar-conference_news