رنبیر کی دپیکا کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اس وقت امتیاز علی کی فلم ’’ تماشہ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اس وقت امتیاز علی کی فلم ’’ تماشہ ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اداکارہ ڈپیکا پڈوکون کو شادی کی پیش کش کردی۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی بھارتی اداکاراؤں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ دوستی اور محبت کے چرچے زباں زد عام ہیں جب کہ بھارتی میڈیا میں رنبیر کپور، کترینہ کیف کی منگنی اور 2016 میں شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تاہم دونوں نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کیریئر کو بنانے میں مصروف ہیں لہٰذا اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں باربی ڈول کترینہ کیف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ رنبیر کپور سے شادی نہ کریں تو یہی ان کے حق میں بہتر ہے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ رنبیر کے لیے آج بھی اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں اور انہیں نہیں بھلا سکی ہیں۔ دونوں اداکار پردے پر اپنی بہترین کیمیسٹری کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں اور وہ اس سے قبل '' یہ جوانی ہے دیوانی '' جیسی ہٹ فلم دے چکے ہیں جب کہ دونوں بہت جلد امتیاز علی کی فلم ''تماشہ'' میں بھی رومینس کرتے دکھائی دیں گے یہی نہیں رنبیر کپور نے تو دپیکا پڈوکون کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی ہے۔

واضح رہے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ''تماشہ'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شادی کے لیے پرپوس کرنے کا منظر بھی فلم کا ایک حصہ ہے جب کہ فلم 27 نومبر کو پردے کی زینت بنے گی۔
Load Next Story