امریکی ریاست ٹیکساس میں رات کو بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے

پاور ریٹیل کمپنیاں ہیں جو اپنے ہزاروں صارفین کو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک مفت کی بجلی فراہم کرتی ہیں۔

زیادہ تر کمپنیوں کا مقصد دن کے پیک آورز میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا ہے۔ فوٹو : فائل

ٹیکساس میں ونڈ فارمز اتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں کہ انھوں نے رات کے وقت مفت بجلی فراہم کرنا شروع کردی ہے۔


اس شہر میں کم از کم 50 ایسی پاور ریٹیل کمپنیاں ہیں جو اپنے ہزاروں صارفین کو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک مفت کی بجلی فراہم کرتی ہیں۔ چنانچہ اس شہر میں زیادہ تر گھروں سے رات کو واشنگ مشینیں اور ڈش واشرز چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کا مقصد دن کے پیک آورز میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں انھیں جو نقصان ہوتا ہے وہ اسے دن کے بجلی کے ریٹ تھوڑے سے بڑھا کر پورے کر لیتے ہیں کیونکہ یہاں سولر پاور ضرورت سے زیادہ پیدا ہورہی ہے تو رات کا بجلی کا استعمال ان کے پاور سپلائی سسٹم کو مستحکم بھی رکھتا ہے۔
Load Next Story