اسلام آباد میں 6 ماہ کے اندربلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے لوکل باڈی الیکشن منعقد کرائے جائیں، ہائی کورٹ
NEW YORK, US:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کوکب اقبال ایڈووکیٹ اور سینیٹر بابراعوان نے درخواستیں دائر کی تھیں درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا تھاکہ وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ 2002 ء کے نفاذ کودس سال گزرگئے لیکن شہریوں کو مقامی سطح پر نمائندہ حکومتیں بنانے سے محروم رکھا گیا ۔ جسٹس نورالحق قریشی نے پٹیشن کی سماعت کی منظوری دی ۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں حکم دیا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے لوکل باڈی الیکشن منعقد کرائے جائیں۔