ملک میں مسائل صرف آپریشن سے حل نہیں ہوں گے اس کیلئے متبادل سیاسی نظام بھی ہونا چاہیےسراج الحق

فوج اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھے تو نقصان عوا م کا ہوگا، امیر جماعت اسلامی

تحریک انصاف نے اسپیکر کیلئے ووٹ نہیں مانگا اگر وہ مانگتے تو لازمی دیتے،سراج الحق:فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک سے صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لئے متبادل سیاسی نظام بھی ہونا چاہیے۔


ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوج نے کورکمانڈرز کانفرنس میں کارکردگی کی بات کی جو ٹھیک ہے لیکن ملک میں محض صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اس کے لئے متبادل سیاسی نظام ہونا چاہیے۔ فوج اورحکومت کے درمیان فاصلے بڑھے تو نقصان عوا م کا ہوگا، 68 سال کے بعد بھی فاٹا میں انگریز کا نظام رائج ہے۔

سراج الحق کا اسپیکر کے ووٹ دینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسپیکر کے لئے ان سے ووٹ ہی نہیں مانگا، اگر وہ مانگتے تو لازمی دیتے، جب کہ ایاز صادق نے خود بھی ووٹ مانگا اور ان کے لوگوں نے بھی رابطے کئے اور یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو بھی بتائی تھی۔
Load Next Story