لیبیا میں تخریب کاری کی کارروائی میں 16 فوجی ہلاک

ہلاک 16 فوجیوں میں سے 13 کی شناخت ہوگئی، فوجی ترجمان

ہلاک 16 فوجیوں میں سے 13 کی شناخت ہوگئی، فوجی ترجمان. فوٹو:فائل

لیبین فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کی جانے والی ایک سے زائد کارروائیوں میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارے گئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبین فوج کے ترجمان میلود الزاوی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجی قافلوں کے راستے میں بم نصب کئے اور تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں 16 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے صرف 13 کی شناخت ہوئی ہے۔ فوجی ترجمان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کے باغیوں کے کس دھڑے نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور فوج کس دھڑے کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب کہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز مشرقی حصے میں کامیابی کے لئے بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔
Load Next Story