توقیرصادق سمیت6ملزمان کیخلاف باقاعدہ ریفرنس دائر
جوادجمیل،منصورمظفر،میرکمال مری بھی ملزمان میںشامل،66 ارب کی کرپشن کا الزام
قومی احتساب بیورو نے اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق،انکے پرسنل اسٹاف آفیسروبھتیجے جوادجمیل،اوگراکے ممبرگیس منصور مظفر، ممبرفنانس میرکمال مری سمیت 6 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت نمبر ایک میںباقاعدہ کرپشن ریفرنس دائرکردیاہے۔
جس میں ملزمان پر66 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریفرنس تفتیشی آفیسروقاص احمد نے دائرکیا جسے عدالت نے وصول کر لیا ہے اس کی باقاعدہ سماعت2 نومبر کو عدالت کے جج شاہدنصیر کرینگے ، ملزمان کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا گیا، توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر انھیں اشتہاری ملزم قراردیاگیاہے۔