سلمان خان ’’بھائی ‘‘ بولنے پر آگ بگولہ ہوگئے
سلمان خان نے ساتھی اداکار کو جھاڑ پلاتے ہوئے آئندہ ’’بھائی‘‘ کے نام سے نہ پکارنے کی تنبیہ کی
لاہور:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ساتھی اداکار نیل نیتن مکیش کی جانب سے ''بھائی'' بولنے پر آگ بگولہ ہوگئے اور سرعام ساتھی اداکار کو جھاڑ پلادی۔
بالی ووڈ کی فلم''بجرنگی بھائی جان'' میں اپنے کردار سے ''بھائی جان'' کے حوالے سے شہرت پانے والی سلمان خان حقیقی زندگی میں ''بھائی'' کے لفظ سے ہی اکتا گئے ہیں جب کہ ساتھی اداکار کی جانب سے دبنگ خان کو ''بھائی'' کہہ کر پکارنا مہنگا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی پروموشن میں مصروف ہیں جب کہ ایک تقریب کے دوران اداکار نیل نیتن مکیش کی جانب سے دبنگ خان کو ''بھائی'' کہہ کر پکارا گیا تو بالی ووڈ اسٹار غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سب کے سامنے ساتھی اداکار پر برس پڑے جس کے بعد انہوں نے آئندہ ''بھائی'' کے نام سے نہ پکارنے کی تنبیہ کی۔
واضح رہے کہ فلم ''پریم رتن دھن پایو'' 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔