اصغرخان کیس حکمرانوں کے گلے کاطوق بننے والاہےن لیگ

زرداری صدارت چھوڑدیںیاپارٹی عہدہ،فیصلہ سابق جرنیلوںاورایوان صدرکیخلاف ہے

حکومت پوائنٹ اسکورنگ چاہتی ہے،درانی،بیگ کیخلاف کارروائی کیوںنہیںہو رہی؟ مشاہد اللہ۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے سینئررہنماخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اصغرخان کیس کے فیصلے میں ہمارے خلاف کچھ نہیں کہا گیا،یہ فیصلہ سابق جر نیلوں اورایوان صدرکیخلاف ہے۔


میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ ہمیں فیصلے کی ہرشق قبول ہے، آئین توڑنے والے ہرشخص کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ادھرن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑانے کہاکہ آج پاکستان کو اندرونی اوربیرونی محاذوں پرجن سازشو ں کا سامنا ہے ان میںسے سب سے بڑی سازش اورچال ہمیں غلامی اورلسانی لحاظ سے ٹکڑیوں میںبانٹ دیناہے۔ دریں اثنا(ن) لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاکہ حکومت جتناچاہے جھوٹاپروپیگنڈہ کرلے سپریم کورٹ کااصغرخان کیس کافیصلہ حکمرانوں کیلیے اپنے گلے کاطوق بننے والاہے۔

حکومت فیصلے پرعملدرآمدکرنے کے بجائے پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہے،مشاہداللہ نے کہاکہ اسد درانی، اسلم بیگ اوریونس حبیب کاجرم تو ثابت ہوچکا، ان کے خلاف کارروائی کاآغازکیوں نہیں کیاجارہا؟،زرداری کو صدارت یا پیپلزپارٹی کی قیادت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرناہوگا؟ ، سینیٹر طارق عظیم نے کہاکہ اصغرخان کیس فیصلے کے بعد زرداری ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں بندکردیں یا صدر کاعہدہ چھوڑ دیں،پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ عدالت جو بھی فیصلہ دے ہم اسے ہر شکل میںماننے کے پابند ہیں۔
Load Next Story