کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گرد ہلاک پولیس
منگھو پیر میں ہلاک ہونیوالے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھے، ایس ایس پی راؤ انوار
MUMBAI:
پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر فلٹر پلانٹ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرودں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے تھا جن کے قبضے سے پمفلٹ اور دیگر تحریری مواد سمیت اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔