عدنان سمیع کے پاکستان آنے پر پابندی لگائی جائےغلام عباس
ایسے احسان فراموش شخص کا پاکستان میں آنے پر بھی تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے،غلام عباس
کلاسیکل گائیک غلام عباس خان کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کے پاکستان آنے پر پابندی لگائی جائے۔
غلام عباس خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے جس کے باعث پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں ۔ امریکا سمیت پورے یورپ گھوم چکا ،مگر کوئی بھی ملک پاکستان جیسا نہیں ہے۔ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر اور ناز ہے جہاں تک عدنان سمیع خان کی بات ہے،ایسے احسان فراموش شخص کا پاکستان میں آنے پر بھی تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مجھے بھی شہریت کی آفر کی تھی مگر انکار کردیا تھا ۔
انھوں نے کہا کہ عدنان سمیع خان بھارتی شہریت کے حصول پر جس طرح خوش دکھائی دے رہے ہیں، بہت جلد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا مگر اس وقت ان کے ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا دورہ دو ماہ کو ہوگا جس میں کچھ گانے اور غزلیں بھی ریکارڈ کروں گا۔