رحمن ملک کا اصغر خان کیس میںفریق بننے کا اعلان

پارٹی نے کئی بڑے برجوں کے کرتوت سامنے لانے سے روک رکھا ہے،خطاب ، گفتگو

پارٹی نے کئی بڑے برجوں کے کرتوت سامنے لانے سے روک رکھا ہے،خطاب ، گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پارٹی نے کئی بڑے برجوں کے کرتوت سامنے لانے سے روک رکھا ہے، میاں برادران رات کے اندھیرے میں معافی مانگتے ہیں، اصغرخان کیس میں ایک درخواست گذار کی حیثیت سے فریق بن کر عدالت کی معاونت کے ساتھ ساتھ تمام چہروں کو بے نقاب کروں گا، سیف الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔


ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت اور بہاولنگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ میں نے میاں برادران کے خلاف بتیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس کی دستاویزات لندن سے حاصل کر کے نیب کو پیش کیں لیکن اس کے خلاف کوئی رٹ دائر نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کو گرفتار کیوں نہیں کراتی ،وہ کھلے عام ٹرکوں پر تقاریر کرتے ہیں۔

مشیر داخلہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تو متعلقہ افسروں کو او ایس ڈی بنا دینگے ۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ پٹیشن مافیاجتنی سازش کرلے الیکشن وقت پرہونگے، شہبازحکومت حکم امتناعی پر چل رہی ہے، انہیںچاہئے کہ ٹینٹ لگاکر ڈرامے کرنے کے بجائے پنجاب کے عوام کی خدمت کریں۔
Load Next Story