کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے. فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 19 نومبر اور تیسرا اور آخری مرحلے 5 دسمبر کو ہو گا۔
Load Next Story