بھارتی ریاست ہریانہ میں گائے ذبح کرنے پرپابندی کا بل منظور

بل کے تحت گائے کوذبح کرنے پر 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا

جمہوریت کی دعویداربھارتی حکومت نے اقلیتوں کو آزادی خوراک سے بھی محروم کردیا فوٹو :فائل

بھارتی صدرپرناب مکھرجی نے آٹھ ماہ بعدریاست ہریانہ میں گائے ذبح کرنے پرپابندی کے بل کو منظورکرلیاہے۔


دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مذہبی روا داری تو ناپید ہے ہی لیکن گائے کے گوشت پرپابندی لگا کر اقلیتوں کوخوراک کی آزادی سے بھی محروم کردیاگیاہے،بل کے تحت گائے کوذبح کرنے پر 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے 8ماہ بعد ریاست ہریانہ میں اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت گائے گائے کاگوشت فروخت کرنے والے کو بھی 5سال تک کی سزا اور50 ہزار جرمانہ کیاجائے گا۔
Load Next Story