بلدیاتی انتخابات میں جانبدارانتخابی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چیف الیکشن کمشنر

انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے گا، سرداررضا خان

 صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پابند ہیں،چیف الیکشن کمیشنر:فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ صفاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لڑنے کے لئے یکساں میدان فراہم کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے پانچ اضلاع میں پولنگ کرانے یا نہ کرانے کے فیصلے کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں سانگھڑ، بدین، تھرپارکر،عمر کوٹ اور نوشہروفیروز کے ڈی آر اوز بھی شریک ہوئے۔


اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا تھا کہ صفاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا جب کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے گا۔ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عملے کی جانبداری سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا سخت نوٹس لیا ہے، جانبدارانتخابی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ سیکیورٹی پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 960 کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 112 پولنگ اسٹینشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story