شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
جیٹ طیاروں نے شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک فوج
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
واضح رہے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جب کہ شوال اور خیبرایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں زمینی کارروائی بھی شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں 80 فیصد علاقے دہشت گردوں سے خالی کروادلیے گئے ہیں۔