اسلام آباد ہائیکورٹ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی ہے اورتقسیم کارکمپنیاں سابقہ بلوں کو موجودہ بلوں میں وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزار

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی ہے اورتقسیم کارکمپنیاں سابقہ بلوں کو موجودہ بلوں میں وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزار۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قراردے دیا۔


جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیرقانونی ہے، اس موقع پر درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نیپرا کی طرف سے تقسیم کارکمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا حق دینا بھی غیرقانونی ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ قمرافضل نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی ہے اورتقسیم کارکمپنیاں سابقہ بلوں کو موجودہ بلوں میں وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزاروں کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق عام صارفین پر بھی ہوگا اور ماضی میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر جو وصولیاں کی گئی ہیں وہ بھی واپس کی جائیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story