پر تشدد کارروائیاں کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں فنکار
امریکا، نیٹواوریورپی یونین نےاپنی نام نہاد دہشتگردی کےخلاف جنگ کی وجہ سےدنیا کو ایک خطرناک جگہ بنا دیا، حمزہ علی عباسی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں کے حملوں اور فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد جہاں پوری دنیا سوگوار ہے، وہیں فنکار بھی دل گرفتہ ہیں۔
فنکاروں نے مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر'' پرے فار پیرس '' کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔ مشہور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پیرس حملوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ امریکا، نیٹو اور یورپی یونین نے اپنی نام نہاد '' دہشت گردی کے خلاف جنگ '' کی وجہ سے دنیا کو ایک خطرناک جگہ بنا دیا ہے اور اب یورپ کا یہ دہشت گردی کا یہ نظریہ پیرس بھی پہنچ چکا ہے۔
پاکستانی گلوگار علی ظفر بھی پیرس حملوں پر انتہائی رنجیدہ ہوئے، جس کا اظہار انھوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ پاکستانی گلوکار اور اداکار فخر عالم نے بھی پیرس حملوں پر اپنی متعدد ٹویٹس کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ فخر عالم کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو اسلام کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کررہے ہیں، دراصل اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ نوجوانوں میں مقبول انگلش سنگر جسٹن بیبر نے بھی پیرس حملوں کے بعد متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہولی وڈ اداکارہ چارلیز تھیرون نے بھی پیرس حملوں پردکھ کا اظہار کیا۔ انگلش سنگر کیٹی پیری نے بھی پیرس کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا بھی پیرس حملوں پردکھی نظر آئیں، جس کا اظہار انھوں نے ٹویٹر پر کیا۔ پرینتی نے پیرس کے ساتھ ساتھ جاپان اور بیروت کے لوگوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کے مطابق آج کا دن بہت اداس ہے۔ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی آج اداس نظر آئیں، اگر ہم دنیا میں امن کے لیے روزانہ دعا اور کام کریں تو ہمیں اس طرح کے دکھی دن نہ دیکھنے پڑیں۔
فرحان اختر نے بھی پیرس حملوں کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اکشے کمار بھی دن کے آغاز پر یہ افسوسناک خبر سن کر رنجیدہ ہوگئے، جس کا اظہار انھوں نے ٹویٹر پر کیا۔ ہریتک روشن نے بھی پیرس حملوں میں معصوم لوگوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شاہد کپور نے انسٹا گرام پر دنیا کو ''محبت، امن، انسانیت'' کا پیغام دیا۔