جرمن فٹبال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کے کچھ دیر بعد پیرس دھماکوں سے گونج اٹھا
گزشتہ روز دوپہر کے وقت نامعلوم شخص نے فون پر ہوٹل میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی
پیر س میں موجود جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم کچھ گھنٹوں بعد واقعی پیرس دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔
جرمنی کی ٹیم فرینڈلی میچ کھیلنے پیرس پہنچی جہاں وہ ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی اور گزشتہ روز دوپہر کے وقت نامعلوم شخص نے فون پر ہوٹل میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی جس پر ٹیم کے ساتھ دیگر مہمانوں کو بھی عمارت سے نکال کر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے جاسوس کتوں کی مدد سے ہوٹل کی تلاشی لی جس کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔