بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشیں 55 سے زائد افراد ہلاک
آئندہ 2 سے 3 دنوں تک تمل ناڈو میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات
KARACHI:
بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش کی وجہ سے اب تک 55 سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پانی بھر گیا ہے جس سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے اورحکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں 55 لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ ایک صحافی نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 3 دنوں تک تمل ناڈو میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔