جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ بھارت نے شروع کی ہے پاکستان
ایٹمی تجارت کے حوالے سے بھارت کے لئے خصوصی رعایت خطے میں عدم استحکام کی طرف ایک اور قدم ہے، پاکستانی سفارت خانہ
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والے اداریے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیار پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے متعارف کرائے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں گزشتہ دنوں شائع ہونے والے اداریے میں ان بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں پاکستان کوغیر ذمہ دار ملک کے طور پر دکھانے کی مکروہ کوشش کی گئی۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے گریز کی تجاویز پیش کی ہیں لیکن بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے آزمائشی تجربات کے ذریعے اپنے ایٹمی پروگرام کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت جنگی حکمت عملیوں پر بھی عمل پیرا ہے جب کہ وہ فوجی آلات درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بھی بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ ایٹمی تجارت کے حوالے سے بھارت کے لئے خصوصی رعایت بھی خطے میں عدم استحکام کی طرف ایک اور قدم ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نیو یارک ٹائمز کے اداریے میں پاکستان کو ایسےغیرذمہ دار ملک کے طور پر دکھانے کی کوشش کی گئی تھی جو اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔