پیپلزپارٹی اورن لیگ کےعلاوہ ہمارا مقابلہ پولیس اورانتظامیہ سے بھی ہے عمران خان

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تمام تر مشکلات کے باوجود آخری گیند تک مقابلہ کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تمام تر مشکلات کے باوجود آخری گیند تک مقابلہ کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی .فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی امیدواروں کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے ہی نہیں بلکہ پولیس، پٹواری اور انتظامیہ سے بھی ہے۔

میانوالی کی تحصیل دوآبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے امپائر کھڑے کرنے کے بغیر کبھی کوئی میچ نہیں کھیلا اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی امیدواروں کا مقابلہ صرف مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے ہی نہیں بلکہ پولیس، انتظامیہ، پٹواری اور بدترین نظام کے ساتھ ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود آخری گیند تک سب کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کسانوں کا قتل کررہے ہیں جن کے دور حکومت میں کسان کا جو حال ہوا وہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، اگر کسانوں پر100 ارب روپے بھی خرچ کردیئے جاتے تو کسانوں میں انقلاب آجاتا لیکن میٹرو منصوبوں پر اربوں روپے لگا دیئے گئے۔


چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ ملک جہاں طاقتور عوام پر ظلم کرتا ہے وہاں کے انصاف کا نظام اسے نہیں پکڑسکتا اور اگرعام آدمی کوئی جائز کام بھی کرانا چاہے تو اسے اس کے لئے رشوت دینا پڑتی ہے،جس نئے پاکستان کی ہم تلاش میں ہیں وہ پاکستان تب بنے گا جب عوامی حکومت آئے گی، ہم نے پاکستان میں غربت کے خلاف جہاد کرنی ہے اورغربت کی جہاد کسانوں کی مدد سے شروع کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس غیرسیاسی اور غیرجانبدار ہے، پنجاب کے عوام کو بھی پولیس کے ظلم اور غلامی سے آزاد کریں گے،چین 20 سال میں 40 کروڑلوگوں کو غربت کی لکیرسے نکال کراوپرلایا، ہم بھی غربت کے خلاف جہاد کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3dwbqf
Load Next Story