پیرس میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ ایک شخص زخمی
فائرنگ میں مفرور مشتبہ شخص ملوث ہوسکتے ہیں، امریکی میڈیا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کی واردات میں مرنے والوں کی یادگار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعزیتی مقام پر پہنچ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں مفرورمشتبہ شخص ملوث ہوسکتے ہیں جو جمعہ کے روز دہشت گردی کی واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شب فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں 129 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔