چین کے ساتھ معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی شاہد خاقان
پنجاب میں 2سال کے دوران8 لاکھ گیس کنکشن دیے جب کہ 3 سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی، وفاقی وزیر
WAH CANTT:
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان جلد ایشین ٹائیگر بنے گا اور ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔
میاں نواز شریف کی کاوشوں سے دو تین سالوں کے اندر اندر ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ صرف پنجاب میں دو سالوں کے دوران آٹھ لاکھ گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ انور ستی کی چچی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ یونین کونسل نرڑ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد علاقہ معززین اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دن رات ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئرمین یوسی نڑھ، خالد یامین ستی، پروفیسر شیر احمد ستی، پروفیسر حمید احمد ستی، پہلوان ستی، راشد محمود ستی، شجاع اصغر ستی اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد علاقے کی عوام بڑی تعدا د میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے اردگرد جمع ہو گئے اور ماحول سیاسی صورتحال اختیار کر گیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے نرڑ کے معززین نے ملاقات کے دوران مسائل بھی پیش کیے۔ اور کہا کہ پنجاڑ تا نرڑ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، مذکورہ سڑک پر جگہ جگہ پر گہرے گڑھے اور شگاف پڑ چکے ہیں۔ متعدد بار اس سڑک پر حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں جس میں درجنوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔خطرناک موڑ اور دشوار گزار پہاڑی راستے میں لوگوں کا گزرنا انتہائی محال ہے۔ معززین علاقہ نے تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ سڑکوں گلیوں اور دیگر بنیادی مسائل پانی بجلی وغیرہ کے حل کے لیے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو درخواست کی۔ جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے، ترقیاتی کام عوام کا بنیادی حق ہے۔