شادی کرکے بیوی کومصیبت میں نہیں ڈال سکتا سلمان

ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا تاہم بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتاہوں، سلمان خان

اب سے10دن بعد پرستار جسمانی طور پر واضح فرق محسوس کریں گے، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خا ن نے کہا ہے کہ وہ 10دن میں اپنی فلم ''سلطان'' کے کردارسلطان علی خان کے کی ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں گے۔


واضح رہے چند روز قبل اداکار کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ وہ ''سلطان''میں اپنے حالیہ سائز سے ڈبل نظر آئیں گے۔49سالہ اداکار ''سلطان'' میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سلمان خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی پرموشن کے سلسلے میں مصروف رہے جس کے باعث ان کا پہلوانی کا تربیتی کورس بڑی حد تک متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب سے10دن بعد ان کے پرستار ان میں جسمانی طور پر واضح فرق محسوس کریں گے۔اس موقع پر اپنی شادی کے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے اس کے علاوہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا تاہم بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتاہوں۔
Load Next Story