پرتھ کی مردہ وکٹ پر سنچریوں کے انبار لگ گئے
اسمتھ اورووگس نے بھی کارنامہ انجام دے دیا،ٹیلرٹرپل سنچری سے10رنزپہلے آؤٹ
KARACHI:
پرتھ کی مردہ وکٹ پر سنچریوں کے انبار لگ گئے،آسٹریلوی اسٹارز اسٹیون اسمتھ اور ایڈم ووگس نے بھی یہ کارنامہ انجام دیدیا، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر10 رنز کی کمی سے ٹرپل سنچری مکمل نہیں کرپائے، میچ میں اب تک 6 تھری فیگر اننگز سج چکیں۔
میزبان ٹیم نے چوتھے روز کے اختتام تک دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 258 رنز بناکر 193 کی مجموعی برتری حاصل کرلی،اس سے پہلے کیویز کی پہلی اننگز کا اختتام 624 رنز پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹسمینوں کی جنت ثابت ہونے والی واکا گراؤنڈ کی پچ پر سنچریاں بننے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،اب تک 6 بیٹسمین یہ اعزاز پا چکے، پہلی اننگز 559 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئرڈ کرنے کے بعد آسٹریلیا کا دوسری باری میں آغاز اچھا نہیں ہوا، جوئے برنزکھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔
انھیں ساؤتھی کی باہر جاتی ہوئی گیند کے آگے بیٹ کرنے کا نتیجہ فرسٹ سلپ میں ٹیلر کا کیچ بننے سے بھگتنا پڑا۔ دوسرے اوپنر وارنر کا مسلسل چوتھی سنچری اسکور کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، 24 کے انفرادی اسکور پر وہ بولٹ کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ شروع میں ہی ملنے والی 2 اہم وکٹوں پر کیویزکی خوشی دیدنی تھی مگر کپتان اسمتھ اور ووگس جلد ہی انھیں زمین پرلے آئے، دونوں نے قدم جمانے کے بعد اپنے من پسند اسٹروکس کھیلنا شروع کیے۔
چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم کو مزید کوئی وکٹ نہ ملی،آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 258 رنز بنالیے، اسمتھ 131 اور ووگس 101 پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 510 رنز 6 وکٹ سے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کریگ گذشتہ اسکور 7میں مزید 8 رنز جوڑ کر لیون کی وکٹ بن گئے۔
کیچ جونسن نے تھاما، ہینری (6) اسٹارک کا شکار بنے، ساؤتھی (21) اسٹارک کا ریٹرن کیچ ثابت ہوئے، روس ٹیلر بدقسمتی کا شکار ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی کے اعزاز سے صرف 10 رنز کی دوری پر لیون نے انھیں قابو کرلیا، کیچ متبادل فیلڈر ویلس نے تھاما، ٹیلر نے 374 بالز پر 43 چوکوں کی مدد سے 290 رنز بنائے، اسٹارک نے 4 اور لیون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔