باصلاحیت بھارتی نژاد مسلمان کرکٹر کا سرکاٹ دیا گیا
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بہترین دوست سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ابھرتے ہوئے بھارتی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کو قتل کردیا گیا۔ نواز نے 2013 میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سال کے بہترین کرکٹرکا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بہترین دوست سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 سالہ نوازخان کو اس کے دوست 21 سالہ تھاندوواکھے ڈوما مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر قریبی جنگل میں لے گئے جہاں جھاڑیاں کاٹنے والے چاقو سے ان کا سرتن سے جدا کردیا۔
پولیس ان کے دوست ڈوما کو قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد جائے حادثہ پر لے گئی جہاں اس نے بتایا کہ روحانی علاج کرنے والے ایک شخص نے ان سے کسی شخص کا سرلانے کے لئے کہا تھا جس پر اس نے اپنے سب سے قریبی دوست جنوبی افریقی کرکٹر کا سب تن سے جدا کیا۔